دوسرے صوبوں کی طرح سندھ سے بھی تعاون کیا جارہا ہے: ترجمان نادرا

شائع 01 اپريل 2020 04:45pm
فائل فوٹو

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں کی طرح سندھ سے بھی تعاون کیا جارہا ہے۔ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے چلنے والی خبر درست نہیں ہے۔ ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے۔نادرا باقی صوبوں کی طرح حکومت سندھ کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وفاق کی سست روی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ نادرا امدادی منتقلی کےلئے سندھ کے ساتھ اعداد و شمار شیئر نہیں کررہا ہے۔سندھ ابھی تک پی ٹی ایم اے سے نمبرز کلیئرنس کا منتطر ہے۔ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی تفصیلات فراہم کرنے میں سستی کر رہا ہے۔وفاقی حکومت ریلیف منتقل کرنے میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے، اگر وفاقی حکومت تیار نہیں ہے تو سندھ کا کام سست کیوں کیا جا رہا؟